• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • خواتین کے مخصوص مسائل

    حمل ہے یا نہیں گھر بیٹھے ٹیسٹ کیجئے

    a

    جنسی ملاپ کے دوران منی کے جراثو مے اور انڈے کے ملاپ سے حمل قائم ہو تا ہے۔
    یہ صورت حا ل عام طور پر اس وقت پیش آتی ہے۔ جب لوگ کسی مانع حمل کے بغیر جنسی ملاپ کر تے ہیں۔
    بار آور ہو نے والا انڈہ نل میں سے گزرتا ہوا بچہ دانی میں پہنچ جا تا ہے۔جہاں وہ بچہ دانی کی اندرونی سطح سے
    جڑ جا تا ہے اور یہ افزائش پا کر ایمبریو بن جا تا ہے۔
    جو آگے چل کر جنین میں تبدیل ہو جا تا ہے۔ خواتین میں حمل کا آغاز مہینے کے ایک خاص وقت پر ہی ہو سکتا ہے۔
    حمل کی ابتدائی علامات کیا ہیں؟
    ماہواری نہ آنا۔
    صبح کے وقت طبیعت میں گبراہٹ۔
    متلی محسوس ہو نا۔
    چھاتیوں میں دُکھن آنا۔
    تھکن۔
    بار بار پیشاب آنا۔
    ان علامات کے معنی ہمیشہ یہ نہیں ہو تے کہ آپ حاملہ ہیں۔ لہذا فکر مند ہو نے کے بجائے بہتر
    بات یہ ہے کہ حمل ہو نے کا سادہ ٹیسٹ کر والیا جائے۔
    (PREGNENCY STRIP)حمل کی پٹی کے ذریعے حمل کا پتہ لگانے کا طریقہ:۔
    ایک صاف بر تن میں پیشاب کا نمونہ جمع کیجئے ۔ پٹی کو اس کی پٹی میں سے نکالئے اور فوراَ استعمال کیجئے۔

     (کھولنے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر استعمال کر لی جائے) اسے پیشاب کے اند ر اس طرح ڈالیے کہ
    تیر کا نشان پیشاب کی جانب ہو۔ خیال رہے کہ پیشاب کی سطح تیر کے نشان کے نیچے بنی ہو ئی لائن سے نیچے رہے۔
    5سیکنڈ بعد پٹی کو باہر نکال لیجئے اور اسے نتیجہ ظاہر ہو نے کے لیے 5منٹ تک رکھا رہنے دیجئے۔
    مثبت نتیجہ (حمل ہو نا) لال رنگ کے دو واضح بند ظاہر ہو گا۔
    منفی نتیجہ (حمل نہ ہو نا) لال رنگ کا صرف ایک بند ظاہر ہو گا۔
    بے نتیجہ۔۔۔ اگر کو ئی لائن ظاہر نہ ہو یا ایک ہلکی لائن ظاہر ہو تو اس ٹیسٹ کو پیشاب کے نئے نمونے اور نئے سامان کے ساتھ دہرائیے۔

    آردر

    b

    c