• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • خواتین کے مخصوص مسائل

    حمل کے دوران کیا کھانا چاہئے

    a

           حمل کے دوران صحت مند غذا میں روزانہ چار مرتبہ ڈیری کی بنی ہوئی اشیاء استعمال کرنا چاہئے۔ڈیری کی بنی ہوئی اشیاء ،کیلشیم اور وٹامن ’ڈی‘ کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔آپ دودھ یا دہی میں سے کوئی چیز استعمال کر سکتی ہیں ۔ ۔ ۔ اور پنیر کو بھی ڈیری کی اشیاء میں شمار کیا جا سکتا ہے ۔

            آپ کوہر روز،لحمیات (پروٹین) کے لئے دَو بار پتلا گوشت استعمال کرنا چاہئے ۔مثلأٔ چِکن،گائے کاگوشت، بھیڑ کا گوشت، چھوٹا پیس مچھلی اور دِیگر سمندری غذا وغیرہ۔تاہم اِس بات سے ضرور آگاہ رہئے کہ سمندری غذا میں سے بعض غذائیں ۔ ۔ ۔ خاص طور پر مچھلی جس میں پارہ (مرکری) اور سُوشی موجود ہوسکتے ہیں ۔ ۔ ۔ حمل کے دوران محفوظ غذا نہیں ہوتیں۔اگر آپ صِر ف سبزیاں کھاتی ہیں (گوشت استعمال نہیں کرتیں) تو اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بِین اور پنیر کا انتخاب کیا جا سکتا ہے

            ہر روز ایک یا دَوبار ،ہری ،تازہ اور پتّوں والی سبزیاں بھی اپنی غذا میں شامل کرنا چاہئے۔سلاد کے پتّے ، بند گوبھی ،پالک کے پتّے ،شلجم کے پتّے جیسی سبزیاں اسی درجے میں شمار ہوتی ہیں۔

            آپ کو ہر روز مکمل اناج سے بنی ہوئی غذا بھی پانچ مرتبہ لینا چاہئے ۔مکمل اناج سے بنی ہوئی اشیاء سے نہ صِرف بہت سے وٹامنز اور معدنیات فراہم ہوتی ہیں ،اِن اشیاء سے ریشے کی بھی وافر مقدار دستیاب ہوتی ہے۔حاملہ عورتوں میں قبض ہوجانے کا رُجحان بھی پایا جاتا ہے ،اور مکمل اناج اِس حوالے سے بڑا مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔مکمل گیہوں کی روٹی ایک اچھا انتخاب ہے۔مکمل اناج مثلأٔ جَو کاآٹا بھی ایک اچھا انتخاب ہے۔

            آپ کو ہر روز، کم از کم ایک بار ایسے پھل بھی کھانا چاہئیں جن میں وٹامن ’سی‘ کثرت سے پایا جاتا ہے۔ایسے پھلوں میں نارنگی یا انگوریا ٹماٹر ہوسکتے ہیں ۔یہ جوس کی صورت میں بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں اگرچہ سالم/مکمل پھل قابلِ ترجیح ہے ، کیوں کہ اِس طرح زیادہ ریشہ اور غذائیت حاصل ہوتی ہے ۔

            آپ کو اپنی روزانہ کی غذامیں ، دَو انڈے بھی شامل کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ۔انڈے، لحمیات (پروٹین)حاصل کرنے کا عمدہ ذریعہ ہوتے ہیںاور اِن میں بہت سے وٹامنزاور معدنیات بھی ہوتی ہیں ، جن سے آپ کے جسم کو فائدہ پہنچتا ہے ،اور اِن میں صحت مند کولیسٹرول بھی ہوتا ہے جس سے آپ کے ہونے والے بچّے کے دِماغ کی نشوونما میں مدد حاصل ہوگی۔

            حمل کے دوران صحت مند شحمیات  بھی ایک اور اہم غذائی جُز ہوتی ہیں ۔بیجوں کے تیل، زیتون کا تیل کم مقدار میں ، یا آڑو بھی اچھا انتخاب ہیں ۔عبوری چکنائیوں (مثلأٔ بناسپتی وغیرہ) سے گریز کیجئے ۔اور روزانہ تین بار صحت مند چکنائی کا استعمال کرنے کا مقصد ذہن میں رکھئے۔ایسی خواتین جن کو اٹھراء کا مسلئہ ہو وہ تمام قسم کی چکناہٹ سے گریز کریں ورنہ حمل گرنے کاخطرہ ہے۔

            ہر ہفتے پانچ بار، اپنی غذا میں کچھ گاجریں شامل کیجئے ۔گاجریں بِیٹا کیروٹین  کچھ غذاوں کے ذریعے جسم میں وٹامن ’اے‘بنتا ہے ۔

            اور آخر میں، ہفتے میں تین بار مکمل/سالم سِکے ہوئے آلوکو شامل کیجئے ۔سِکے ہوئے آلو میں آسانی سے ہضم ہونے والا آئرن ہوتا ہے ۔حاملہ عورتوں کو حمل کی پوری مُدّت کے دوران آئرن کی ضرورت ہوتی ہے ۔

            اِ ن راہ نما اُصولوں کے علاوہ ، آپ کو پانی اور دِیگر مائعات بھی کثرت سے پینا چاہئیں۔اگر آپ کے ڈاکٹر نے خاص طور پر آپ کو منع نہ کیا ہو تو آپ کو اپنی غذا میں نمک حسب ذائقہ شامل کرنا چاہئے ۔

    آرڈر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    3 Comments

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.