• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • صحت و تندرستی

    جڑی بوٹیوں کے فوائد

    a

    صحت مند، شفاف، چمکدار اور نرم و ملائم جِلد حسین نظر آنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے آپ صرف پارلر یا سیلون پر ہی اپنی جلد کو خوبصورت نہیں بنا سکتے بلکہ چہر ے کی دلکشی کے لوازمات گھر میں بھی دستیاب ہیں۔ ان میں ایک اہم چیز مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں ہیں جن کو ہم زیادہ تر کھانے کا ذائقہ بڑھانے میں استعمال کرتے ہیں اور بہت سے لوگ اس بات سے آگاہ نہیں کہ یہ جڑی بوٹیاں ہماری صحت و خوبصورتی کیلئے بھی بہت ضروری ہیں۔ صدیوں سے یہ جڑی بوٹیاں ادویات اور کاسمیٹکس میں استعمال ہو رہی ہیں۔ اپنے حْسن کو دو آشتہ کرنے کیلئے ان آزمودہ بیوٹی ٹپس پر عمل کرکے جادوئی اثر دیکھیں۔
    دارچینی۔
    چہرے سے بلیک ہیڈ اور وائیٹ ہیڈ ختم کر نے کیلئے تین چمچ شہد، ایک چمچ دار چینی پاوٴڈر کا پیسٹ بنا کے ہر روز رات کے کو یہ فیس پیک لگائیں اور صبح چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں دو ہفتے لگا تار لگانے سے یہ ختم ہو جائیں گے۔ تخقیق سے ثابت ہوا یے کہ اگر آدھا چا ئے کا چمچ دار چینی کو روزانہ خوراک میں شامل کیا جائے تو یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
    لیونڈر۔
    ایک اسٹرابیری، دو چمچ دہی، آدھا چمچ مْلتانی مٹی، آدھا چمچ لیونڈر مکس کرکے چہرے اور گردن پرلگائیں اور خشک ہونے پر دھو کے عرق گلاب لگالیں۔ یہ اجزاء جلد کو نرم وملائم بناتے ہیں۔ پیپر منٹ، لیونڈر اور روزمیری کی برابر مقدار کو مکس کریں، اس خشک آمیزے کا ایک چمچ ایک کپ ابلتے پانی میں ڈالیں اور پندرہ منٹ ڈھانپنے کے بعد چھان کے ماوٴتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔
    ہلدی۔
    ہلدی جراثیم کْش خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے چہر ے پر پھنسی، دانے وغیرہ ساری شخصیت کو بْری طرح متاثر کرتے ہیں ان سے نجات کیلئے ہلدی اور نیم کے پتوں سے پیسٹ بنا کے پھنسی اور دانوں پر لگانے سے یہ آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ سکن کی چمک کیلئے کوکونٹ آئل میں ہلدی مِلا کر نہانے سے پہلے مساج کریں۔
    روز میری۔
    پسینے کی بُو کے ناگوار تاثر سے نجات حاصل کرنے کیلئے ثابت دھنیا، دارچینی، روزمیری، زیرہ اور سونف ململ کے رومال میں باندھ لیں اور اسے غسل والے پانی میں ڈال دیں ان چیزوں کی خوشبو پسینے کی بْو دور کرکے آپ کو مہکتا ہوا احساس دے گی۔
    میتھی دانہ۔
    میتھی دانہ کے بارے کہا جاتا ہے کہ میتھی دانہ کو شہد اور لیموں کے رس کے ساتھ کھایا جائے تو یہ بخار کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
    سونف۔
    امراض معدہ اور قبض میں سونف بہت مفید ہے۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا چمچ سونف ڈالیں اور اسے سونے سے قبل کچھ دن لگاتار پیئے۔ دو چائے کے چمچ سونف پاوٴڈر کو آدھا کپ پانی میں اْبالیں، اْبال آنے پر اتار لیں اور آدھے لیموں کا رس ڈال کے پندرہ منٹ ڈھانپ کے رکھیں ٹھنڈا کرکے فیس کلنزر کے طور پر استعمال کریں جراثیم کْش ہونے کی وجہ سے سونف جلد کی صفائی کیلئے بہترین ہے۔
    السی۔
    السی کے بے شمار فائدے ہیں اس میں موجود فائبر اور اومیگا تھری قیٹی ایسڈز ذیابیطس، دل کے امراض، قبض، وزن کم کرنے، ڈپریشن اور خوبصورت جلد میں مددگار ہے۔ السی کو پیس کے فریج میں رکھ لیں روزانہ ایک سے دو چمچ کھائیں اور بعد میں پانی پی لیں۔
    تھائم۔
    سینے کے امراض حل کرنے میں تھائم کی چائے شہد کے ساتھ سْود مند ہے ایک کپ چائے کا پی کے لیٹ جائیں آپ پندرہ منٹ میں ہی چسٹ کو ہلکا ہوتا محسوس کریں گے۔
    نوٹ۔
    کوئی بھی نئی چیز استعمال سے پہلے کلائی پر کچھ دیر لگا کے دیکھیں اگرچُبھن نہ ہو پھر چہرے پر لگائیں۔

    آردر

    b

    c