• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • صحت و تندرستی

    جنسی اور جسمانی طاقت کا لاجواب نسخہ

    a

    دنیائے طب میں مردوں اور عورتوں کے لیے جسمانی اور اعصابی طاقت کا اس سے بہتر نسخہ نہیں ہو سکتا۔
    اگر مرد عورت ہرموسم سرما میں اس نسخہ کو استعمال کر لے تو کمزوری قریب سے نہیں گزرے گی۔

    (دیسی مرغی کے انڈے:           24عدد (اپنی نگرانی میں دیہاتی مر غی کے دیسی انڈے لئے جائیں
    کا لے چنے بھنے ہوئے          250گرام
    الائچی چھوٹی سبز                   10گرام
    میٹھے باداموں کی گریاں          250گرام
    پستہ                                      100گرام
    چاروں مغز                             100گرام
    (چینی                                  1کلو (اگر دیسی شکر مل جائے تو اس سے بہتر ہے)
    گوند پھلائی                            250گرام
    ۔ دودھ کا کھویا                        500گرام
    ۔ دیسی گھی                             1کلو
    بنانے کا طریقہ:۔
    نمبر2تا نمبر7اشیاء کو خوب باریک پیس لیں۔ اب ایک بڑے بر تن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں۔
    جب انڈے اچھی طرح پھینٹ جائیں تو نمبر2تا نمبر7کا سفو ف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔
    گوند پھلائی کو علیحدہ پیس لیں۔اب کسی بڑے بر تن میں گھی کو آ گ پر رکھیں گھی جب سرخ ہو تو گوند پھلائی کو ڈال دیں۔
    جب گوند پھلائی کا رنگ سر خ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں۔ جب گھی علیحدہ ہو نا شروع ہو جائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ
    ہو کر علیحدہ نظر انے لگے تو دودھ کا کھو یا ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور اس کھو ئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھو ئے کی سفیدی
    ختم ہو جائے اور اس کے اندر کی نمی گھی میں جذب ہو کر کھو یا بھی حلوے کی شکل اختیار کر لے ۔تب اتار لیں حلوہ تیا ر ہے۔
    ٹھنڈا کر کے صرف اور صرف شیشے کے مر تبانوں میں ڈال کر محفوظ رکھیں۔اور ناشتے کے وقت ایک چمچ گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھا لیں۔

    آردر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    7 Comments

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.