• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    جلد کی خشکی کی وجوہات اور گھریلو علاج

    a

    خشک جل دعموماُ بے رونق اور کھردری ہوتی ہے اور چہرے کے لیے بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے۔

    خشک جلد بہت جلد چھریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔

    مناسب نمی نہ ہونے کے باعث چہرے پر کھچائو یا تنائو کی سی کیفیت رہتی ہے۔

    بعض افراد کی جلد قدرتی طور پر خشک ہوتی ہے۔ اور بعض لوگوں کی جلد پر خشکی کی شکایت گرمیوں کی نسبت سردیوں میں زیادہ ہوتی یے۔

    وجوہات:

    کسی نا مناسب اور گھٹیا کریم کا استعمال

    چائے یا کافی کا بہت زیادہ استعمال

    خشک سردی

    جسم میں پانی کی مناسب مقدار نہ ہونا۔

    سرد موسم میں کمروں کی مصنوعی گرمی اور بہت زیادہ ہیٹر کے آگے بیٹھنا وغیرہ۔

    اس ے علاوہ صابن کا ستعمال بھی خشکی کا باعث بنتا ہے۔

    خشک جلد کے حامل افراد کے لیے احتیاط لازمی ہے۔

    ایک پختہ کیلا لے کر اسے اچھی طرح مسل لیں۔ اب اس میں ایک چمچ شہد ملا لیں۔

    آہستہ آہستہ نیچے سے اوپر کی طرف مالش کرتے ہوئے اسے چہرے اور گردن پر لگا لیں۔

    پندرہ منٹ کے بعد منرل واٹر سے چہرے اور گردن کو اچھی طرح دھو لیں۔ جلد کی خشکی ختم ہو جائے گی۔

    ایک ٹماٹر کا کدوکش کرلیں۔ اس میں ایک کھانے کا چمچ ملائی ملا لیں۔

    اب اسے اچھی طرح پھینٹ کر پورے چہرے پر لگا لیں۔

    پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ خشک جل کے لیے بہترین ٹانک ہے۔

    پختہ ناشپاتی کا گودا چار چمچ، انڈے کی زردی ایک عدد اور شہد آدھا چمچ

    ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اسے اچھی طرح سے چہرے پر لگائیں۔

    جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو صاف پانی سے دھو لیں۔ خشک جلد کو یہ ماسک تروتازہ کر  دیتا ہے۔

    دو چمچ چندر کا پیسٹ اور دو چمچ سیب کا پیسٹ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

    اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگالیں پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔

    پندرہ منٹ کے بعد اچھی طرح دھو لیں۔ آپ کی جلد خوبصورت اور بارونق ہو جائے گی۔

    آرڈر

    b

    c