• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    جلد کی حفاظت

    a

    جلد کی حفاظت کی اہیمت صحت کی حفاظت کے برابر ہے۔ اس کے بارے میں ہم اس وقت تک بھولے رہتے ہیں۔ جب تک اسے نظر انداز کرنے کے نشانات و نقصانات نمایاں دکھائی نہیں دیتے۔

    ایسا تب ہوتا ہے جب ہم شیشے کے آگے کھڑے ہوں اور چہرے پر جھریاں نظر آنیں اور چٹاک و چھائیاں پھیلنے لگیں جو پہلے کبھی نہ تھیں تو پھر ہم خوف کے مارے اپنے خراب ہوتے ہوئے چہرے پر توجہ دینا شروع کرتے ہیں اور ایسا کرنے میں نقصان کی تلافی زیادہ وقت اور توجہ مانگی ہے۔

    کیونکہ صحت کی طرح خوبصورتی میں بھی پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

    جلد کی مناسب حفاظت ہر عمر میں نہایت اہم ہے۔ نو عمری میں 12 سے 19 سال کی عمر میں آپ کو چکنی جلد اور پھنسیوں وغیرہ سے عام طور پر دو چار ہونا پڑتا ہے۔

    ان مسائل سے جلد کی حفاظت چھٹکارا دلوا سکتی ہے اور جوں جوں عمر بڑھتی جاتی ہے۔ جلد کی خشکی میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

    اگر آپ یہ جان جائیں کہ جلد کی حفاظت کس طرح سے کی جاتی ہے تو آپ ہر عمر میں خوبصورت دکھائی دے سکتی ہیں۔ جب ہم جلد کی حفاظت کے موضوع پر بات کرتے ہیں تو عام طور پر اس سے مراد چہرہ لیتے ہیں کیونکہ جسم کے اس حصے کو دوسرے حصوں کی نسبت زیادہ احتیاط اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اسی باب میں ہم دوسرے حصوں کا بھی جائزہ لیں گے ۔ آپ کا چہرہ مسلسل عمر کی ترجمانی کرتا رہتا ہے کیونکہ دوسرے اعضاء تو کپڑوں میں لپٹے رہتے ہیں۔

    آرڈر

    b

    c