• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    جان بچانے والا انوکھا فرسٹ ایڈ کمبل

    a

    چینی ماہرین نے یہ کمبل ان لوگوں کے لیے تیار کیا ہے جو ابتدائی طبی امداد سے مکمل طور پر ناواقف ہیں۔

    بیجنگ: آج کے تیزرفتار دور میں ہرشخص کو جان بچانے والی ابتدائی طبی امداد ( فرسٹ ایڈ) سے واقفیت ضروری ہے اور اگر آپ اس سے واقف نہیں تو چینی ماہرین کا تیارکردہ فرسٹ ایڈ کمبل (بلینکٹ) استعمال کرسکتے ہیں۔

    چین کی ژی جیانگ یونیورسٹی کی جانب سے تیارکردہ فرسٹ ایڈ کمبل کو 2014 میں ریڈ ڈاٹ ایوارڈ مل چکا ہے۔ اسے خاص طور پر پانی میں ڈوبنے والے افراد کی جان بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم ماہرین اسے فرسٹ ایڈ تربیت کا متبادل قرار نہیں دے رہے۔

    کمبل میں ہدایات درج ہیں کہ ڈوبنے والے شخص کی سانس کی نالیوں میں ہوا کو کس طرح بحال کرنا ہے، خون کی روانی کو کیسے بحال کرنا ہے اور دل و سانس کی بحالی ( سی پی آر) کس طرح انجام دینا ہے۔ پورے کمبل پر معلومات تحریر ہیں جن پر عمل کرکے عام آدمی بھی قیمتی جانیں بچاسکتا ہے۔ ہدایات سادھے انداز میں لکھی گئی ہیں اور ان کے سامنے آسانی سے سمجھ آنے والی تصاویر بنائی گئی ہیں جنہیں پڑھ کر کوئی بھی عمل کرسکتا ہے یہاں تک کہ ایمبولینس اور امداد پہنچ جائے

    آرڈر

    b

    c