• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    جانوروں کے بارے میں چونکا دینے والے حقائق

    a

    جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو ایسے متعدد دلچسپ اور عجیب و غریب حقائق سے آپ کا واسطہ پڑے گا جن کے بارے میں آپ اب تک نہیں جانتے تھے اور ہر لمحہ آپ کو ایک نئی معلومات حاصل ہوگی- آج کے آرٹیکل میں آپ جانوروں سے متعلق چند ایسے ہی چونکا دینے والے حقائق کے بارے میں پڑھیں گے جن سے یقیناً آپ پہلے واقف نہیں ہوں گے-

    بلیو وہیل کی زبان انتہائی بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ وزنی بھی ہوتی ہے- بلیو وہیل کی زبان کا وزن 3600 کلو گرام ہوتا ہے جو کہ ہاتھی کے وزن سے بھی زیادہ ہے
    اوسٹر متعدد بار اپنی جنس تبدیل کر سکتے ہیں- یہ پیدائشی طور پر نر ہوتے ہیں لیکن ایک سال بعد خود کو مادہ میں تبدیل کرلیتے ہیں اور دوبارہ واپس نر بھی بن سکتے ہیں-
    زمین پر سب سے زیادہ بلند آواز میں شور مچانے والا جانور ہاؤلر بندر ہے اس کی آواز 3 کلومیٹر دور سے بھی سنائی دیتی ہے-
    چیتا انتہائی تیز رفتار جانور ہے اور یہ دوڑتے ہوئے صرف 3 سیکنڈ کے مختصر سے وقفے میں 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتا ہے- یہ رفتار فراری گاڑی کی رفتار سے بھی زیادہ ہے-
    شہد کی مکھی کے دو معدے ہوتے ہیں٬ ایک کو وہ کھانے اور توانائی کے لیے استعمال کرتی ہے جبکہ دوسرے سے وہ شہد کی تیاری کا کام لیتی ہے-
    ہاتھی بہت زیادہ جسمانی حرارت پیدا کرتے ہیں لیکن ان کے کان یہ درجہ حرارت کم کردیتے ہیں- ایک ہاتھی اپنے کانوں کے ذریعے اس درجہ حرارت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی کردیتا ہے-
    اس مینڈک کی خوبصورتی پر مت جائیے کیونکہ یہ ایک انتہائی زہریلا مینڈک ہے اور یہ اپنے زہر سے 10 بالغ افراد کو قتل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
    ہمنگ برڈ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے جو کہ نہ صرف انتہائی تیزی سے اڑ سکتا ہے بلکہ مڑ بھی سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ پیچھے کی جانب بھی اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے- تاہم یہ پرندہ چل نہیں سکتا کیونکہ اس کی ٹانگیں انتہائی کمزور ہوتی ہیں-
    شتر مرغ گروپ کی صورت میں رہتے ہیں اور نر شتر مرغ کسی شیر کی مانند دھاڑتے ہیں اور وہ یہ سب کچھ اپنے علاقے کے دفاع کے لیے کرتے ہیں- ان کی یہ آواز قدرتی ہوتی ہے-
    دوسرے کیڑوں کی مانند ڈریگن فلائی کی بھی چھے ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن یہ چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے-
    بارہ سنگا انوکھی آنکھوں کا حامل جانور ہے- اس جانور کی آنکھیں موسمِ گرما کے دوران تین ماہ تک مسلسل سنہرے رنگ کی رہتی ہیں جبکہ موسمِ سرما میں دوبارہ نیلے رنگ کی ہوجاتی ہیں-
    تتلیاں کسی بھی غذا کا ذائقہ جاننے کے لیے اپنی ٹانگوں کا استعمال کرتی ہیں کیونکہ ان کی ٹانگوں کی پشت میں ایک ایسا سینسر موجود ہوتا ہے جو انہیں غذا کے ذائقے سے آگاہ کرتا ہے

    آرڈر

    b

    c