• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    بھول جائیں موبائل٬ صرف انگلی کان پر رکھیں اور بات کریں

    a

    تصور کریں کہ کسی کال کو سننے کے لیے آپ کو موبائل اٹھانے کی ضرورت نہ پڑے بس آپ کان کو انگلی لگائیں اور فون کرنے والے سے بات چیت شروع کردیں- یقیناً یہ سب آپ کو ناممکن لگ رہا ہوگا لیکن جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے-

    جی ہاں اننومیڈل لیب نامی جنوبی کورین کمپنی نے کلائی پر باندھنے والی ایک ایسی اسمارٹ بیلٹ سنگل تیار کی ہے جو آپ کے جسم کے ذریعے آواز کو آپ کی انگلیوں تک پہنچاتی ہے اور آپ صرف کان کو انگلی لگا کر فون کالر سے تمام بات چیت کر سکتے ہیں-

    اس بیلٹ کو کسی بھی گھڑی کے ساتھ منسلک کر کے اپنے ہاتھ پر باندھ سکتے ہیں- یہ بیلٹ آپ کے فون سے بلیو ٹوتھ کے ذریعے رابطے میں ہوتی ہے- اس بیلٹ میں ایک مائیکرو فون نصب ہے اور یہ تمام بات چیت بالکل ایسے ہی ہوتی ہے جیسے کہ آپ موبائل فون پر بات کر رہے ہوں-

    یہ جنوبی کوریا کی کمپنی سال 2015 میں سام سنگ کے تین سابقہ ملازمین نے قائم کی تھی-

    کمپنی کا کہنا ہے کہ “ اسمارٹ واچ پر ہونے والی تمام بات چیت اردگرد موجود لوگ سن لیا کرتے تھے جبکہ اکثر لوگ اسمارٹ واچ پہننا پسند بھی نہیں کرتے- لیکن ہماری اس نئی گیجٹ نے ان دونوں مسائل کا حل نکال لیا ہے“-

    “ اس بیلٹ کو آپ مرضی کی گھڑی کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں اور اس بیلٹ کے ذریعے آپ کے جسم سے گزر کر انگلیوں کی مدد سے آپ کے کانوں تک پہنچنے والی آواز آپ کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نہیں سن سکتا“-

    کمپنی کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ اسمارٹ بیلٹ فروری 2017 تک مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائے گی-

    آرڈر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    Add Comment

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.