• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    بڑی عمرکی خواتین کے لیے میک اپ

    a

    میک اپ کے حوالے سے بڑی عمر کی خواتین( چالیس سال سے زائد عمرکی) سردموسم میں تھوڑا سا احتیاط سے کام لیں تو زیادہ مناسب ہوگا۔ دراصل بڑی عمر کی خواتین کے حوالے سے میک اپ دومقصد کو پوراکرتاہے۔ پہلایہ کہ اس کے ذریعے پھیکی پڑتی جلد کی رنگت کودرست کیاجاتاہے اور دوسرا یہ کہ اس سے باریک لکیروں کوممکنہ حدتک چھپایا جاسکتاہے۔ ان باتوں کو مدنظر رکھ کربڑی عمرکی خواتین فاؤندیشن اور رنگوں کابے دریغ استعمال نہ کریں اور نوجوان نظر آنے کے چکر میں اپنے چہرے کومضحکہ خیزنہ بنائیں۔ دراز عمرخواتین کوچاہئے کہ وہ اپنی قدرتی بیوٹی کواولیت دیں‘ جوا نہیں میک اپ کے استعمال سے کہیں زیادہ جوان ظاہر کرسکتی ہے۔ دراز عمر خواتین کی جلد بھی ان کے جوانی کے ایام کے طرح شگفتہ اور تروتازہ نظرآسکتی ہے جس کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
    بڑی عمرکی خواتین کی جلد پہ ظاہر ہے شکنیں پڑچکی ہوتی ہیں اور اگر بھاری فاؤنڈیشن استعمال کیاگیا تو یہ اور گہری ہوکر واضح نظر آنے لگیں گی لہٰذا فاؤنڈیشن ہلکا استعمال کیاجائے۔ ایسی خواتین عموماََ فاؤنڈیشن کے استعمال اور انتخاب میں غلطی کر جاتی ہیں ہلکا فاؤنڈیشن ہوتویہ نظر کم آتاہے اور آسانی سے دانوں کے نشانات کوبھی چھپا دیتاہے ایسا موئسچرائزراستعمال کیا جائے جو میچور اسکن کے لیے بنایا گیا ہواور پھر آئل بیسڈ فاؤنڈیشن کااستعمال کیاجائے یہ بہت مناسب رہتاہے۔
    بڑی عمری کی خواتین کے میک اپ کے حوالے سے ایک سادہ سااصول یہ ہے کہ اپ کازیادہ استعمال نہ کیاجائے۔ جب میک اپ گہرایا بھاری ہوتا ہے تو یہ اچھی طرح جلد کے ساتھ مکس اپ نہیں ہوتا ہے اور اس طرح چہرے کے خطوط بھی قدرے دب جاتے ہیں۔ اس طرح بڑی عمرکی خواتین اور زیادہ بڑی عمرکی لگنے لگتی ہیں۔ میک اپ کے حوالے سے ایسی خواتین کی بھی کمی نہیں جویہ سمجھتی ہیں کہ زیادہ میک اپ کااستعمال ہی مناسب اور اچھا رہتاہے مگر سچ تو یہ ہے کہ یہ سوچ اور خیال بالکل غلط ہے۔ ہمیشہ کم اور صرف ضرورت کے وقت ہی میک اپ کرنا مناسب ہوتاہے۔
    میک اپ کے حوالے سے بڑی عمرکی خواتین سرد موسم میں آئی شیڈ واور آئی بروکاشیڈاپنی جلد کی رنگت کے ساتھ میچ کریں۔ آئی شیڈ کریم بیسڈ ہوکیونکہ جب ان کوبلینڈ کیاجاتاہے توموئسچرائزر بھی اس کے ساتھ مکس ہوجاتا ہے ۔ آنکھوں کے نیچے سیاحلقوں کو کینسیلرکے ذریعے کم کیاجاسکتا ہے۔ اس کنسیلر کا شیڈ فاؤنڈیشن کے شیڈ سے ایک درجہ کم ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ بڑی عمری کی خواتین کوبلش آن کام سے کم استعمال کرنا چاہئے تاکہ ان کاچہرہ مضحکہ خیزنہ لگے۔ پھر ایسی خواتین ایسی لپ اسٹک کا استعمال کریں جس کے فارمولے میں موئسچرائزر استعمال کیاگیاہو۔ دراز عمر خواتین کے اکثر ہونٹ خشک ہونے لگتے ہیں اور لپ اسٹک میں موجود موئسچرائزر ان کے ہونٹوں کونرم رکھنے میں مدد گارثابت ہوتاہے۔ سب سے ہلے چہرے پر میک اپ سے قبل معیاری موئسچرائزر اپلائی کریں جوکہ دیرتک قائم رہے۔
    موسم سرما میں باہرنکلنے والی خواتین کے لیے مناسب ہوگاکہ ایسی کریم استعمال کریں جوآپ کی جلد کونمی فراہم کرسکے اورایس پی ایف کی خصوصیات کی حامل ہو

    میک اپ استعمال اپنی جلد کی رنگت اور ساخت کی مناسبت سے کریں تاکہ یہ آپ کی جلد کی رنگت کے ساتھ میچ ہوجائے۔
    سردیوں میں آپ” سلی کون بیسڈ“ فاؤنڈیشن کااستعمال کریں۔ یہ سردموسم کے لیے اچھا ہوتاہے۔
    سردیوں میں اگر تقریب میں جانا ہوتوآئل بیسڈ میک اپ فاؤنڈیشن کاانتخاب کریں۔ اس میں درجہ حرارت کی تبدیلی مزاحمت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
    اگر ٹھنڈزیادہ ہے تولیکوئڈفاؤنڈیشن استعمال کریں یہ درجہ حرارت کی تبدیلی کوبرداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
    مسکارا آئی لائنر یالپ لائنر واٹرپروف ہونا چاہئے تاکہ میک اپ دیرتک برقرار رہے۔ واٹڑ پروف مضوعات میں دیرتک قائم رہنے کی صلاحیت موجودہوتی ہے۔
    سردموسم میں لوزپاؤڈرکااستعمال نہ کریں کیونکہ لوژپاؤڈر کے استعمال سے آپ کی جلد خشک ہوسکتی ہے اور اس کے پھٹے پھٹے اور خشک ہونے کااحساس بھی ہوسکتاہے۔
    سرددنوں میں کریم بلش کااستعمال کریں۔ اس میں ویسلین ہوتی ہے جو سردموسم کے لیے زیادہ مناسب اور موزوں ہوتی ہے۔
    بلش اور آئی شیڈکاانتخاب کرتے وقت اپنی جلدکی ساخت کومدنظر رکھیں اور پھر اس کے مطابق ان مصنوعات کا استعمال کریں یہ زیادہ مناسب رہتاہے۔
    ایسی لپ اسٹک کاانتخاب کریں جس کے اجزا میں موسم استعمال کیاگیاہو۔ آپ لپ گلوزکا استعمال بھی کرسکتی ہیں۔
    اگر آپ چاہتی ہیں کہ سردموسم میں آپ کی جلد صحت مندنظر آئے توگلابی اور سرخ میک اپ کریں۔
    چونکہ سردیوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے تبدیلی آتی رہتی ہے جوآپ کے میک اپ کوبگاڑ سکتی ہے۔ جبکہ کبھی سردماحول سے گرم ماحول یعنی باہر سے گھرکے اندرآئیں گی توآپ کے میک اپ خراب ہوسکتاہے۔ اس کی وجہ جلد کے نیچے بہنے والے خون کی روانی میں کمی اور بیشی ہوتی ہے۔
    مندرجہ بالامیک اپ ٹپس سے خواتین سردموسم میں استفادہ حاصل کرسکتی ہیں اور ان سے خواتین کومیک اپ کرنے میں سہولت حاصل رہے گی پھرخواتین پورے میک اپ کے ساتھ سردموسم کوخواب انجوائے کرسکیں گی میک اپ ہوسہولت کے ساتھ توکیاہی بات ہے۔
    نوعمرلڑکیوں سے لے کربڑی عمرکی خواتین تک سردیوں میں میک اپ سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔بس ضرورت اس امرکی ہے کہ وہ اس شاندار موسم کے فطری تقاضوں کوسمجھیں اور ذرا حتیاط سے کام لیں۔ تھوڑی سی احتیاط بہت زیادہ فائدہ پہنچانے کاسبب بنتی ہے۔دراصل خواتین میک اپ خوبصورت نظر آنے کے لیے ہی کرتی ہیں نہ کہ اپنی فطری خوبصورتی کو ماندکرنے کے لیے۔اس لیے ضروری ہے کہ میک اپ ہمیشہ موسم کے مطابق کریں اپنی عمرکاخیال رکھیں یہ بہت ضروری ہے کیونکہ نوعمر لڑکیوں کامیک اپ بڑی عمرکی خواتین سے بالکل مختلف ہوتاہے۔اسی طرح گرمیوں کامیک اپ موسم سرماکے میک اپ سے الگ ہوگا۔اگران باتوں کاخیال رکھاجائے توہرموسم سے لطف اندوز ہواجاسکتا ہے ہرموسم منفرد اور فطری تقاضوں کے مطابق ہے ۔اب یہ ہمیں چاہئے کہ ہم موسم کی انفرادیت سے لفط اندوز ہوں تاکہ خوش رہیں صحت مندرہیں۔آپ خوبصورت نظر آنے کے لیے یہ بہترین ٹپس آزما کردیکھ لیں۔

    آرڈر

    b

    c