• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    بڑی آنکھوں کا میک اپ

    طa

    بڑی آنکھوں کو سب سے زیادہ خوبصورت سمجھا جاتا ہے۔ ان میں خوبصورتی اور حسن پوشیدہ ہوتا ہے۔

    اس کی بات ہی کچھ اور ہے۔ دنیا کی شاید ہی کوئی ایسی عورت ہو جو بڑی آنکھوں کی متمنی نہ ہو۔

    اور جو فطری طور پر بڑی آنکھوں کی مالک ہو اسے یقیناَ خوش قسمت کہا جا سکتا ہے۔

    بڑی آنکھیں قدرتی طور پر بھی خوبصورت ہوتی ہیں اور ان کے حسن کو مزید نکھارنے کے لیے ان پر میک اپ

    کرنا بھی قدرے آسان ہو تاہے۔ بڑی آنکھوں پر میک اپ کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے نرم قسم کی آئی پنسل سے گہری لائن لگائیں۔ پھر آنکھ کے اوپری پپوٹے پر آئی شیڈ لگا کر پورے پپوٹے پر پھیلا دیں اس کے بعد اسی شیڈ سے گہرے شیڈ کا آئی شیڈو

    آدھے پپوٹے پر لگاتے ہوئے بھنوئوں کی نوک تک یعنی باہر کی طرف پھیلا دیں۔

    لیکن بہت زیادہ نہ پھیلائیں۔ آنکھ کے اوپر کے پپوٹے اور بھنوئوں کے درمیان کی شکن پر برش سے گہرا آئی شیڈ لگائیں اور بھنوئوں کے نیچے ہلکے شیڈ کا آئی شیڈو یا پھر بلش آن لگائیں۔ اس طرح سے بڑی آنکھیں نکھر کر دلکش نظر آنے لگیں گی۔

    اور چہرہ پرکشش اور جاذب نظر ہوگا۔

    آرڈر

    b

    c