• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    بُری صحبت نے جان لے لی

    a

    پرانے وقتوں کی بات ہے کہ کسی شہر میں ایک ہنستا کھیلتا خاندان آباد تھا۔ میاں صاحب کے چار بیٹے تھے ۔ میاں صاحب میٹرک پاس تھے۔ میاں صاحب کے سب سے بڑے بیٹے ایک سر کا ری ملازمت کر تے تھے۔ لیکن وہ نشے کے عاد ی تھے جب تک وہ سگریٹ نہ پیتے تھے ان کو سکون نہ ملتا تھا۔ ان کی اس حرکت سے سب پریشان تھے۔
    وہ زیادہ تر سگریٹ نوشی میں مصرف اپنے فرائض سے بھی غافل رہتے تھے۔ ان کی بیوی بھی ان سے کافی پریشان تھی ۔ وہ نشے میں اپنی بیوی کو بہت زیادہ مارتے تھے۔ جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں کافی تکرار رہتی تھی اور دونوں میں لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکا تھا۔
    ایک دن ایسا ہو اکہ وہ معمول کے مطابق اپنی نوکری کے لیے گھر سے نکلتے وقت سب کو بہت ہی پیار سے مل رہے تھے۔ جیسے وہ پھر کبھی واپس لوٹ کر نہ آئے گے۔
    دراصل آج مہینے کا آغاز تھا اور آ ج ہی ان کو تنخواہ بھی ملنی تھی اور آج وہ بہت قیمتی لباس پہنے گھر سے نکلے تھے۔ ملازمت سے واپسی پر ان کے شریر دوست ان کو باتوں میں لگا کر ہو ٹل میں کھانا کھلانے لے گئے۔ ان دوستوں کو یہ با ت معلو م تھی کہ آج ان کو تنخواہ بھی ملنی ہے۔ انہوں نے بڑی چالاکی سے ان کے کھا نے میں نشہ ملا دیا اور ان کے پیسے نکا ل لیے۔
    ہو ٹل انتظامیہ نے رات گئے انہیں دیکھا تب تک وہ اللہ کہ پیارے ہو چکے تھے ۔ جب ان کی لاش کو گھر میں لایا گیا تو گھر میں ایک قیامت سا سما تھا اب پچھتاوے کیا ہو جب چڑیا چگ گئی کھیت۔ بری صحبت نے آج ان کے بیٹے کو ان سے چھین لیا تھا ۔
    پیارے بچو آپ بھی دوست ضرور بنائے لیکن بری صحبت سے بچیں ۔

    آردر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    Add Comment

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.