• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    برائیڈل اینڈ پارٹی میک اپ

    a

    بیس کے انتخاب میں ہمیشہ اپنی جلد کی قدرتی رنگت کا خیال رکھیں اورخواہ آپ کا رنگ گورا ہو یاسانولابیس اپنی جلد سے ایک شیڈ گہرے رنگ میں لگائیں یوں بلینڈنگ کے دوران بیس چہرے کی قدرتی رنگت کے ساتھ مل جائے گی اور مصنوعی محسوس نہیں ہو گی۔ عام طور پر خواتین بیس لگا کر رنگ گورا کرنا چاہتی ہیں جس سے مصنوعی پن نمایاں دکھائی دیتا ہے۔یاد رکھیں بیس لگانے کا مقصد محض رنگ گورا کرنا نہیں بلکہ بیس لگاکر چہرے کا متوازن تاثر قائم کرنا ہے۔ویسے ڈرائی سکنوالی خواتین کو چاہیے کہ بیس لگانے سے پہلے جِلد کی اچھی طرح موئسچرائزنگ کریں اور آئل بیسڈ فاؤنڈیشن استعمال کریں لیکن اگر آپ کی جلد آئلی ہے توآئل فری فاونڈیشن بہترہے۔ چہرے پربیس لگانے سے پہلے پرائمر بھی لگایا جاتا ہے اور پھر برش کی مدد سے بیس لگائیں۔اس کے علاوہ اگر آپ لیکوئیڈ فاؤنڈیشن لگاناچاہتی ہیں تواسے خشک سپنچ کے ساتھ لگاکر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ جِلد کی قدرتی رنگت کے ساتھ مل جائے۔ بعض اوقات بیس لگاتے ہوئے آنکھوں کے اوپر اوراردگرد کے حصوں کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے جس سے چہرے کا تاثر یکساں نہیں رہتا ویسے بھی جب بیس کی بات کی جائے تو اس کا مطلب صرف چہرے کی بیس ہی لیاجاتاہے جبکہ چہرے کا قدرتی تاثر نمایاں کرنے کے لئے گردن ، ہاتھوں اور بازووں پر بھی بیس لگانا ضروری ہے۔ہمارے ہاں عام طور پر برا ئیڈل میک اپ میں ہیوی بیس استعمال کی جاتی ہے ہمیشہ لائٹ بیس استعمال کرنی چاہیے مگر فنکشن کی نوعیت کے مطابق میک اپ لائٹ یاہیوی کیا جاسکتا ہے بلکہ آج کل مہندی ، بارات اور ولیمے پر ایک جیسا میک اپ ہی کیا جاتا ہے ۔شادی کے تینوں دن کاتاثر مختلف ہونا چاہیے۔تینوں دن ہلکی بیس لگائیں مگر مہندی پر سب سے کم میک اپ کریں جو بالکل ہلکا پھلکاتاثر دے،پھر بارات پربھی ہیوی بیس کی بجائے لائٹ بیس ہی لگائیں مگر تھوڑازیادہ میک اپ کرنے میں ہرج نہیں۔ اسی طرح ولیمے پر بھی ایسا میک اپ کریں جو مہندی سے زیادہ اور بارات سے نسبتاً کم ہو،اس طرح تینوں دن آپ منفرد نظر آئیں گی۔ اگر چہرے پر پمپلز یا داغ دھبے موجود ہوں تو انہیں چھپانے کے لئے کنسیلر وغیرہ لگائے جاتے ہیں شادی کے تینوں دن کاتاثر مختلف ہونا چاہیے۔تینوں دن ہلکی بیس لگائیں مگر مہندی پر سب سے کم میک اپ کریں جو بالکل ہلکا پھلکاتاثر دے بارات پربھی ہیوی بیس کی بجائے لائٹ بیس ہی لگائیں مگر تھوڑازیادہ میک اپ کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔

    آرڈر

    b

    c