• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    باورچی خانے کے ٹوٹکے

    a

    کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کا طریقہ

    • پکے ہوئے کریلوں سے کڑواہٹ آنا ایک اہم مسئلہ ہے جس کا اکثر لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کا یہ آمودہ طریقہ ہے۔ کریلوں کو چھیل کر بیج نکال دیں اور کاٹ لیں اب اِن پر نمک لگا کر آدھا گھنٹہ کےلئے چھوڑ دیں اور پھر اِن کو ہاتھ سے مسلیں کہ سارا پانی نکل جائے۔ اب کریلوں کو دھو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کےلئے دھوپ میں رکھ دیں۔ کریلوں کی ساری کڑواہٹ دور ہو جائے گی۔
    • گوشت کو جلدی گلانا
    • خربوزے کے چھلکے دھوپ میں سُکھا کر پیسں کے رکھ لیں۔ جب گوشت گلانا ہو تو دو تین چٹکی باریک سفوف گوشت میں ڈال دیں، گل جائے گوشت جلدی گا۔
    • اگر خربوزے کے پیسے ہوئے چھلکے نہ ہوں تو گوشت کو بھونتے وقت خشک لہسن کے درمیان والی لکڑی گوشت میں ڈال دیں تو گوشت جلدی گل جائے گا۔
    • مٹر کے دانے کس طرح فریز کریں
    • مٹر کے دانے نکال کر دھو لیں اور اچھی طرح خشک کر لیں اب اِن کو کسی پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر فریز کر دیں اور جب پکانے ہوں جتنی ضرورت ہو نکال کر پکا لیں اور باقی واپس فریزر میں رکھ دیں۔ اِس طرح فریز کرنے سے مٹروں کا ذائقہ بھی نہیں بدلتا اور نا ہی رنگ خراب ہوتا ہے۔
    • کچن کیبنٹ سے کیڑے ختم کرنا
    • اکثر کچن کبنیٹ میں مصالحہ جات اور دالیں رکھنے کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے کیڑے لگ جاتے ہیں اِن کو ختم کرنے کے لئے کیبنٹ خالی کریں ۔ ایک اسپرے بوتل میں سرکہ ڈالیں اور کیبنٹ میں اَس کا اسپرے کریں، چوبیس گھنٹے بعد خشک کپڑے سے اچھی طرح صاف کرکے سامان رکھ دیں۔ مصالحہ جات اور دالیں چیک کرلیں کہ اُن میں کیڑا نا لگا ہو۔ اِس کے علاوہ کیبنٹ میں چند تیز پتے ضرور رکھیں۔
    • زردہ پکانے کےلئے ٹوٹکہ
    • زردہ پکاتے ہوئے ہمیشہ لکڑی کا چمچ استعمال کریں اِس سے چاول اکڑتے نہیں۔
    • آٹا، بیسن اور میدہ کو کیڑا لگنے سے بچانا
    • آٹا، بیسن اور میدہ کو بہت جلد کیڑا لگ جاتا ہے اگر اِس میں تین سے چار تیز پتے رکھ دئے جائیں تو کیڑا نہیں لگے گا۔

    آردر

    b

    c