• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • فیشن

    بال کرل کرنے کا طریقہ

    a

    سلکی وسیدھے اوررشیم جیسے چمکدار بال آج کل ہر ایک خاتون ولڑکی کے ہاٹ فیورٹ آئیکون بنے ہوئے ہیں لیکن کچھ ایسی لڑکیاں بھی ہیں جو اپنے نہایت سیدھے بالوں کوہلکا سالہرایا یاخم دار بنانے کی خواہشمند ہوا کرتی ہیں بیوٹی سیلون جاکر مختلف کیمیکل پروڈکٹس کے ذریعے بالوں کوپرم کرکے گھنگھریا لالک دیاجاسکتا ہے یارولرزیاراڈآئرن کی مدد سے بالوں کے سلکی اندازکو خوبصورت خمداور رول کیا جاتا ہے۔ آپ کیمیکل پروڈکٹس کے استعمال کئے بغیر اور اپنے بالوں کوگرمائی پہنچائے بغیر گھرپر ہی چند ٹپس پر عمل کرکے بالوں کوکرل کرسکتی ہیں۔ کوئی بھی اسٹائل اپنانے سے پہلے اپنے بالوں کومعیاری شیمپو سے دھو کر کنڈیشز اپلائی کریں اور دھولیں۔ جب بال بالکل گیلے ہوں انہیں دو حصوں میں تقسیم کرکے فرنیچ چوٹی کی طرح بل دیں یاعام بلوں کی چوٹی باندھ کرچھوڑ دیں اور چوٹی بندھے ہوئے بالوں کو وقتاََ فوقتاََ ہیئر اسپرے کی مدد سے گیلا کرتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی دوست یابہن کی مددس ے اپنے تمام بالوں میں سیکشن کرکے باریک باریک ٹائیٹ چوٹیاں بندھوائیں۔ خیال رہے آپ کے بال گیلے ہونے چاہیے اور جب آپ کے بال خشک ہوجائیں تونہایت احتیاط سے ایک ایک چوٹی کوکھولتے ہوئے انگلی سے بالوں کوعلیحدہ کرتی رہیں۔ اس طریقے پر عمل کرکے آپ کے بال کرمیٹ (یعنی چھلے دار)انداز کے ہوجائیں گے۔
    بالوں کوکرل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے بالوں کواچھی طرح شیمپو اور کنڈیشنر کرنے کے بعد گیلے بالوں کوبہت سارے سیکشن میں تقسیم کرلیں۔ اب آپ جڑوں سے بالوں کوٹوئسٹ کرتے ہوئے جیسے پیچ کوگول گھماتے ہیں اس طرح بالوں کوسرے تک لاتے ہوئے رولرز لگائیں اور اچھی طرح لپیٹ کر سرکی جلد تک لاکرپن کردیں۔ یہ عمل تمام بالوں پر دہرائیں اگر آپ اسپرے کرنا چاہتی ہیں توہلکا سا رولرز پرکرلیں اور خشک ہونے کے بعد رولرز نہایت دھیان اور آرام سے نکال لیں اور سر نیچے کرکے انگلیوں کی مدد سے بالوں کو علیحدہ کریں۔ بالوں میں کنگھایابرش کرنے سے جہاں تک ممکن ہوگریز کریں گیلے بالوں کی رات میں کس کرچھوٹی باندھ کر سونے سے بھی آپ اپنے بالوں میں قدرتی انداز سے کرل پیدا کرسکتی ہیں۔

    آردر

    b

    c