• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    بالوں کی جڑوں کی کمزوری  کا علاج 

    a

    کئی مسائل کے حل کے طور پر مالش کا استعمال ازمنہ قدیم سے کم و بیش تمام ہی معاشروں میں رائج رہا ہے۔ کہیں کوئی درد ہو یا

    سوزش، سر میں خشکی ہو یا کوئی اور مسئلہ، بیشتر حکماء ایسے مائع مادے دیا کرتے ہیں جن کی مدد سے متاثرہ جگہ کی مالش سے علاج کیا جاتا ہے۔ سر کے بالوں کی کمزوری کا بہترین علاج بھی مالش ہے۔

    اس کے لیے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ ارنڈ یا زیتون کا تیل بازار سے خرید لیں، خریدتے وقت معیار کا خیال ضرور کریں، یہ نہ ہو تیل ناقص معیار کا ہو اور بالوں کو مضبوط کرنے کے بجائے ان کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک اور دھکا دے اور گنج پن آ دھمکے۔  معیاری تیل کو مالش سے پہلے نیم گرم کر لیں۔ اس کا طریقہ یہ ہو گا کہ کسی گلاس میں دو چمچ یا حسب ضرورت تیل ڈال کر اسے گرم پانی میں رکھ دیں۔ پھر اس تیل کو روئی کے ٹکڑے  یا اسپنج کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں  اس انداز سے لگائیں کہ ساری جڑیں اچھی طرح تر ہو جائیں۔ اس کے بعد انگلی کے پوروں کی مدد سے دھیمے دھیمے انداز سے مالش کریں یہاں تک کہ تیل کسی قدر جذب ہو کر خشک ہونا شروع ہو جائے۔ ایک ہفتہ مسلسل یہ عمل دہرانے سے بالوں کی کمزوری سے نجات مل سکتی ہے۔

    آردر

    b

    c