• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • فیشن

    اپنے کپڑے خود ڈیزائن کریں

    a پاکستان میں فیشن انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اُسی رفتار سے کپڑوں کی قیمتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں جو عام اِنسان کی پہنچ سے دور ہیں۔ اگر ہم اپنی ذہنی صلاحیت کو بروئے کار لائیں تو بہت اچھے کپڑے مناسب قیمت میں خود ڈیزائن کر سکتے ہیں جو نا صرف دیکھنے میں منفرد لگتے ہیں۔ بلکہ لوگوں کو چوکنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کو کپڑے سلائی کرنے نہیں آتے تو اپنا مطلوبہ ڈیزائن درزی سے بنوا لیں لیکن خیال رہے درزی آپ کا ڈیزائن رول بھی کر سکتا ہے۔ اس کیلئے گھریلو سطح پر جو خواتین سلائی کرتی ہیں آپ اُن سے سلوا سکتی ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کپڑے ڈیزائن کیسے کئے جائیں؟ خود ڈیزائن بنانے کیلئے آپ کسی کاغذ پر چوکور، ترچھا یا کسی اور شیپ کا ڈیزائن بنا کے اْسے کاٹیں پھر اْسے استر پر رکھ کے استر کاٹ لیں اور جس کپڑے سے ڈیزائنگ کرنی ہو اُس پر استری کی مدد سے چسپاں کرلیں۔ اب اس کٹے ہوئے ڈیزائن کو اپنی قمیض کے گلے، دامن اور بازوں پر پائپنگ کی مدد سے لگا لیں۔ آپ ڈیزائنگ کیلئے نیٹ بھی استعمال کر سکتی ہیں اس سے بنے ہوئے ڈیزائن بھی دیدہ زیب لگتے ہیں۔ نیٹ کے اوپر سٹون بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ آجکل کلیوں کا فیشن ہے نیٹ کی کلیاں بھی خوبصورت لگتی ہیں۔

    لیس سے قمیض پر ڈیزائنگ کریں۔ اس کے علاوہ سادہ قمیض پر باریک پینل بنا کے اُن کے درمیان میں لیس لگا لیں۔

    کپڑوں پر دو تین رنگوں کا فیتا، لیس یا ڈوری لگائیں اور اْنہی رنگوں کا دوپٹہ ڈائی کروائیں۔

    فیشن میگزین اور انٹرنیٹ پر ڈریسز دیکھیں عام طور پر فیشن میگزین اور انٹرنیٹ پر مشینی کڑھائی اور زری سے بنے ہوئے ڈریس ہوتے ہیں۔ آپ بالکل ویسا بنانے کی بجائے اْس میں اپنی پسند سے ردو بدل کر لیں۔ اْس ڈیزائن کی طرز پر ہاتھ سے کڑھائی کروا لیں یا لیس اور فیتا لگا لیں۔ آجکل کے دور میں تو اتنی سہولتیں میسر ہیں کہ اپنے کپڑے خود ڈیزائن کرنا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔ اگر آپ پرانے کپڑوں کو کارآمد بنانا چاہتی ہیں تو قمیض میں مختلف ڈیزائن کی کلیوں کا اضافہ کرلیں جیسے کلیاں کندھے، چیسٹ اور قمیض کے درمیان سے شروع کی جا سکتی ہیں۔ کلیاں نہیں ڈالنی تو چیسٹ یا دامن پر پیچ کا اضافہ کرلیں اور اْس کے جوڑ پر لیس یا فیتا لگا لیں۔ سیلف پرنٹ کپڑے پر تین،چار رنگوں کی پٹیاں لگائیں اور اْن پٹیوں کو موتی ستاروں سے سجائیں۔ اْمید ہے اس آرٹیکل کو پڑھ کے آپ کے ذہن میں بھی کپڑوں کی ڈیزائنگ کے حوالے سے اچھوتے خیالات آئیں گے۔

    آردر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    Add Comment

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.