• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    اپنے چہرے کو فریش کیجئے

    a

    پانی کا استعمال
    جلد کو تادیر جوان رکھنے کا طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے جسم میں پانی کی کمی کبھی نہ ہونے دیں۔جب بھی پیاس لگے سیر ہو کر پئیں تاکہ جسم کی ضرورت پوری ہو سکے۔ آپ کو اپنے ساتھ پانی کی بوتل بھی رکھنی چاہیے۔ جس سے وقتاً فوقتاً پانی پیتی رہیں۔
    موئسچرائزر
    شگفتہ جلد کے لیے موئسچر ائزر ضروری ہے۔ چہرے اور جسم کے لیے ایک عدد موئسچر ائزر ضرور رکھیں اور خصوصاً سردیوں میں اس کا استعمال بار بار کریں۔ معیاری موئسچر ائزر تیزی سے جلد میں داخل ہو کر جزو بدن بنتا ہے۔ اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد نرم اور شگفتہ رہتی ہے۔
    پر سکون چہرہ
    چہرہ پرسکون ہو تو آپ کی لک ینگ دکھتی ہے۔پریشان ہونا چھوڑ دیں اور چہرے پر پراعتماد مسکراہٹ سجائے رکھیں۔ اپنے آپ کو مصروف رکھیں اور خوش رہا کریں۔
    کھانا پینا
    کچھ بھی کھائیں ، اچھا ، صاف ستھرا اور غذائیت بخش لیں۔ تازہ پھل اور سبزیوں کی ایک بڑی مقدار اپنے کھانے میں ضرور شامل کریں۔ ان میں صحت افزا حیاتین اور حسن افزا مرکبات کی کثرت ہوتی ہے۔ جنک فوڈ سے دور رہیں اور ڈبوں میں بند غذا سے بھی گریز کریں۔
    ورزش 
    ورزش کے لیے ضرور وقت نکالیں۔ اس سے آپ کے پورے جسم کی اوور ہالنگ ہوجاتی ہے اور آپ دن بھر کے کاموں کے لیے مستعد ہو جاتی ہیں۔

    آردر

    b

    c