• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    آئی فون 7 کے 15 نئے فیچرز جو آپ کو حیران کردیں گے

    a

    نیویارک: ایپل آئی فون کا تازہ ترین ماڈل آئی فون 7  دنیا بھر میں فروخت کےلئے پیش کیا جاچکا ہے جس کے بارے میں قبل از وقت تفصیلات جاری کرنے سے ایپل کارپوریشن مسلسل گریز سے کام لیا لیکن ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں نے اس کے نئے فیچرز کا سراغ لگالیا جو اس کے اجراء پر حرف بہ حرف درست ثابت ہوئے۔

    کے جی آئی سیکیوریٹیز کے منگ چی کوو دنیا میں ایپل مصنوعات کے بہترین تجزیہ نگار تسلیم کئے جاتے ہیں جنہوں نے ایپل آئی فون کے اجراء سے پہلے ہی اس کے 15 نئے فیچرز کا راز فاش کردیا تھا۔

    ٹرو ٹون ڈسپلے

    آئی فون 7 میں آئی پیڈ پرو کی طرز پر ’’ٹرو ٹون ڈسپلے‘‘ ہے جو لیزر کی مدد سے صارف کے قریب موجود ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلاتا ہے اور کم وقت میں کسی کمانڈ پر ردِعمل دے سکتا ہے۔

    زیادہ ڈیٹا اسٹوریج

    آئی فون 7 میں 16 گیگا بائٹ ، 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے بجائے 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی ڈیٹا اسٹوریج والے ماڈلز دستیاب ہیں۔

    دوہرا کیمرہ

    ایپل آئی فون 7 پلس میں 12 میگا پکسل والے دو عدد ریئر کیمرے ہیں جن میں سے ایک وائڈ اینگل اور دوسرا ٹیلی فوٹو لینس سے لیس ہے۔

    بہتر تصویر کشی

    کم روشنی میں بہتر تصویر لینے کےلئے آئی فون 7 میں خصوصی سینسرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیچر سام سنگ گیلکسی کے حالیہ ماڈلز میں پہلے ہی سے موجود ہے۔

    زیادہ فلیش ایل ای ڈیز

    فلیش ایل ای ڈیز کی تعداد دو سے بڑھا کر چار کردی گئی ہے تاکہ تصویروں اور ویڈیوز میں بہتر رنگ ہوں۔

    ہیڈ فون جیک ختم 

    آئی فون 7 میں 3.5 ملی میٹر کا ہیڈ فون جیک ختم کردیا گیا ہے۔

    لائٹننگ ایئرپوڈز

    ہیڈ فون کی جگہ وائرلیس ’’لائٹننگ ایئرپوڈز‘‘ اور لائٹننگ ہیڈفون اڈاپٹر، ایپل آئی فون سیون کے اضافی سامان (ایسیسریز) میں شامل کردیئے گئے ہیں جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے ان پٹ لیتے ہیں۔

    ایمپلی فائر

    بہتر اور اونچی آواز کےلئے اس میں دوسرے بیرونی اسپیکر کے علاوہ ایمپلی فائر کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    واٹر پروف

    آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس، دونوں کو آئی پی ایکس سیون ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اس قابل بنایا گیا ہے کہ آدھے گھنٹے تک پانی میں ڈوبے رہنے کے بعد بھی وہ صحیح سالم رہتے ہیں لیکن سام سنگ کا گیلکسی ایس سیون اس سے کہیں آگے ہے کیونکہ اسے پانی میں ایک گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک غرق رکھنے پر اس کا کچھ نہیں بگڑتا۔

    زیادہ ریم

    آئی فون 7 میں 2 جی بی جبکہ آئی فون 7 پلس میں 3 جی بی ریم نصب ہے۔

    تیز رفتار پروسیسر

    اس کے سی پی یو میں 2.45 گیگاہرٹز کلاک اسپیڈ والے، اگلی نسل کے اے10 چپ سیٹ (پروسیسر) استعمال کئے جارہے ہیں جن کی بدولت آئی فون سیون کی رفتار 20 سے 30 فیصد تک زیادہ متوقع ہے۔

    تھری ڈی ٹچ 2.0 سینسر

    تھری ڈی ٹچ 2.0 سینسر کی بدولت اس کی ٹچ اسکرین زیادہ بہتر ہے اور صارف کو بہتر کنٹرول فراہم کرتی ہے۔

     ہیپٹک فیڈبیک

    اس میں سے ’’ہوم‘‘ بٹن ختم کرکے اس کی جگہ ہیپٹک فیڈبیک سے لیس سینسر نصب کردیا گیا ہے جسے کام کرنے کےلئے چھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    اینٹینا بینڈز کاخاتمہ

    آئی فون 7 کے نئے ماڈلز میں پشت کی اینٹینا بینڈز ختم کردی گئی ہیں تاکہ یہ زیادہ صاف ستھرا نظر آئے۔

    دیدہ زیب انداز

    آئی فون 7  دو نئے رنگوں میں متعارف کرایا جارہا ہے جو بالترتیب ڈارک بلیک (گہرا سیاہ) اور پیانو بلیک (پیانو کیز جیسا سیاہ) ہیں جبکہ اسپیس گرے کلر ختم کردیا گیا ہے۔

    اسمارٹ فون مارکیٹ کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایپل آئی فون سیون کےلئے اسمارٹ فون مارکیٹ پر چھا جانے کا بہترین موقع ہے کیونکہ اس وقت سام سنگ گیلکسی نوٹ سیون کی فروخت اس میں سامنے آنے والی خرابیوں کے باعث نہ صرف روک دی گئی ہے بلکہ اس کے فروخت شدہ یونٹس بھی مزید جانچ پڑتال کےلئے واپس منگوالئے ہیں۔ اس سب کے باوجود، ایپل کارپوریشن کو یہ امید نہیں رکھنی چاہئے کہ ایپل آئی فون سیون دنیا بھر میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرسکے گا؛ البتہ اگلے سال یعنی 2017ء میں آئی فون کی دسویں سالگرہ کے موقعے پر کچھ غیرمعمولی کی توقع رکھی جاسکتی ہے۔

    قیمت

    ظاہر ہے کہ ایپل آئی فون اپنی ابتداء ہی سے دنیا کے مہنگے اسمارٹ فونز میں شامل رہا ہے، لہذا آئی فون سیون بھی مہنگا ہی ہے جس کی قیمت 84,000 سے لے کر 115,000 پاکستانی روپوں کے مساوی ہے۔

    آرڈر

    b

    c