• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • خواتین کے مخصوص مسائل

    اولاد نرینہ کے لیئے نسخہ خاص

    a

    بداری کند بہترین اور بیل گری اعلیٰ لے کر انہیں علیحدہ علیحدہ باریک پیس لیں اور پانی کی مدد سے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنالیں۔ ان کے اوپر سونے یا چاندی کے ورق لپیٹ کر سنبھال رکھیں۔ دوائے میٹھی مراد تیار ہے۔‘‘

    جن مستورات کے ہاں لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہوں‘ وہ حمل کے ساٹھ روز گزرنے کے بعد 61‘ 62 یا 63 ویں روز نہا دھو کر پاکیزہ کپڑے پہن کر ایک گولی صبح‘ ایک دوپہر اور ایک شام گائے کے دودھ کے ہمراہ لیں۔ اس روز صرف یہ پرہیز کرنا ہے کہ بھوک پیاس لگنے پر گائے کا دودھ ہی پئیں۔ اگر بہت زیادہ بھوک ستائے‘ تو اسی دودھ کی کھیر بنا کر کھالیں۔ یہ پرہیز صرف ایک دن کا ہے‘ اس سے پہلے یا بعد کوئی پرہیز نہیں۔ اگر ایسی گائے کا دودھ مل جائے جس نے بچھڑا دیا ہو‘ تو زیادہ بہتر ہے۔

    بداری کند (Inpomia digitata ) ایک پہاڑی بیل دار درخت کی جڑ ہے۔ بلوچستان اور ایران کی سرحد پر پائی جاتی ہے۔ چونکہ اس کی جڑ مستعمل ہے‘ اسی لئے اسے بداری کند کہتے ہیں۔

    بیل گری (Mormelose) آدھ پاؤ سے ایک کلو وزن تک والا پھل ہے جسے انگریزی میں بیل فروٹ (Boel fruit) کہتے ہیں۔ بیل پھل کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔ پنساریوں کے ہاں بیل گری کے نام سے ملتا ہے۔

    اولاد نرینہ کے لیئے روحانی عمل

    مولانا عبدالخالق قدوسی مرحوم‘ مالک مکتبہ قدوسیہ سے ایک دفعہ اس موضوع پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ حمل کے 61سے 67 ویں دن تک اگر میاں یا بیوی میں سے کوئی ایک روزانہ سورۃ بقرہ اس نیت سے تلاوت کرے‘ تو اسے اللہ تعالیٰ بیٹا عطا فرماتا ہے۔ میں نے اس کے بعد سینکڑوں لوگوں کو یہ عمل بتایا۔ الحمدللہ بالکل تیر بہدف ثابت ہوا اور کسی جگہ خطا نہیں گیا۔

    آردر

    b

    c