• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    انڈہ ہر طرح کی جلد کا ختم کرے فنڈا

    a

    جلد کو تین اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔  چکنی جلد  ، یعنی ایسی جلد جس کو ہاتھ لگانے سے تیل کا سا احساس ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے انگریز اسے آئیلی سکن کہتے ہیں۔ خشک جلد ، جو روکھی روکھی سی ہو اور ہمیشہ یوں لگے جیسے منہ دھوئے زمانہ گزر گیا۔ اور تیسری جلد ہے درمیانی یعنی نارمل جلد جو نہ زیادہ چکنی ہو اور نہ خشک۔

    مذکورہ بالا تینوں طرح کی جلد کے لیے انڈہ ایک بہترین نسخہ ہے۔ انڈے کا اگر معائنہ کیا جائے تو اس کو بھی  ممکنہ طور پر تین  طرح کی حالتوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔  نمبر 1 زردی، نمبر 2 سفیدی اور نمبر 3 پورا انڈا زردی اور سفید کو مکس کر کے۔ ان تینوں حالتوں کےاپنے اثرات ہیں، زردی بہترین چیز ہے چکنی جلد کے لیے،  سفیدی خشک جلد کے لیے اور مکمل انڈا یعنی زردی اور سفیدی ملا کر ہر طرح کی جلد کے لیے بہترین نسخہ ہے۔ انڈہ کھائیں بھی اور لگائیں بھی  ظاہری اور باطنی ہر دو طرح کی صحت اور خوبصورتی جیسے فوائد حاصل کریں، لیکن امتحانات میں انڈے سے گریز کریں کیوں کہ امتحان میں حاصل کیا جانے والا انڈہ مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس انڈے کے بعد ڈنڈا فوری طور پر حاضر ہو جایا کرتا ہے۔

    آردر

    b

    c