• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    آنکھوں کا میک اپ

    a

    آنکھوں کامیک اپ کرتے وقت اپنی جلد کی رنگت کوضرور دھیان میں رکھیے۔ اگرآپ کی جلد سیاہی مائل ہے توآپ ہلکے رنگ کے آئی شیڈز استعمال کریں۔ اس سے آپ کی آنکھیں بہت خوب صورت نظر آئیں گی۔اس کے ساتھ کپڑوں کارنگ بھی میک اپ سے متضاد نہیں ہونا چاہیے۔ پنسل آئی شیڈو ہر رنگ کے کپڑوں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔
    اگر آپ مختلف رنگوں کے شیڈز ملانے میں مہارت رکھتی ہیں توآپ کوآنکھوں کامیک اپ کرنے میں کبھی مشکل نہیں ہوگی۔ ایک شیڈکے بعد دوسرا شیڈاس طرح لگائیں کہ دونوں شیڈز آپس میں مل جائیں، اس بات کاخیال رکھنا ضروری ہے۔ ایسا ہرگزنہیں ہونا چاہیے کہ جب آپ پہلا شیڈلگائیں تو پہلے اور دوسرے شیڈ کی لائن الگ الگ نظر آئے۔ آنکھوں کامیک اپ احتیاط اور نفاست سے کیاجائے توان کی خوب صورتی اور کشش بڑھ جاتی ہے۔

    آردر

    b

    c